15 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:50
ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے زیریں وسطی اور بالائی مقامات پر کہیں کہیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج شام اور رات کو بالائی علاقوں میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیریں سندھ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان،مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی ، سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 32 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، مظفرآباد میں 23 ملی میٹر، بہاول نگر 15، راولاکوٹ ، خضدار، لسبیلہ میں 12ملی میٹر بارش ہوئی، مری میں 8 ملی میٹر، بالاکوٹ 7، بہاول پور، کاکول ، لاہور میں 6 اور سبی میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،زیریں سندھ، مشرقی بلوچستان ، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ کشمیر اور بالائی پنجاب میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے ۔