15 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:50
شعیب ملک،دانش کنیریا آج پی سی بی کی انٹیگریٹی کمیٹی میں پیش ہونگے
جنگ نیوز -
لاہور… پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں سابق کپتان شعیب ملک اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کے مستقبل کے فیصلے کے لئے پی سی بی انٹیگریٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) جمشید علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ شعیب ملک نے اپنے اکاوٴنٹس کی نئی تفصیلات بورڈ کو فراہم کردی ہیں۔ دانش کنیریا کیس کی سماعت 18 اگست کو سندھ ہائیکورٹ میں ہورہی ہیں۔ انٹیگریٹی کمیٹی کے اراکین میں چیئرمین اعجاز بٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی شامل ہیں۔ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر رکھے ہیں۔ امکان ہے کہ پی سی بی شعیب ملک اور دانش کنیریا کو سماعت کے بعد کلیئر کردے گا۔ شعیب ملک اور دانش کنیریا کو سماعت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔