تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:50

ٹرینوں کی آمدورفت میں15گھنٹے تک کی تاخیر

جنگ نیوز -


کوئٹہ…ریلوے کے بوڑھے انجن ٹرینوں کو وقت پر منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہوگئے ہیں ، کوئٹہ ایکسپریس پندرہ گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح کوئٹہ پہنچے گی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی جعفرایکسپریس گیارہ گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ پہنچی جبکہ پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس کی پندرہ گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح نوبجے تک کوئٹہ آمد متوقع ہے۔ کوئٹہ میں اندرون ملک سے ٹرینوں کی لیٹ آمد معمول بن گیا ہے جس سے نا صرف مسافروں کو شدید گرمی اور روزے میں سخت تکلیف اٹھانا پڑرہی ہے بلکہ ان مسافروں کو لینے کیلئے اسٹیشن آنے والے رشتے داروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.