15 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:13
عراق کے شہر کوت میں 2 بم دھماکے،33ہلاک،52زخمی
جنگ نیوز -
بغداد…عراق کے شہر کوت میں 2 بم دھماکوں میں 33 افراد ہلاک اور52 زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق کوت شہر میں کار بم دھماکے اور سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 33 افراد ہلاک ہوگئے۔دونوں واقعات میں 52 افراد زخمی بھی ہوئے۔عراق حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے مصروف علاقوں میں ہوئے جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔