تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:13

خواتین دن میں پانچ گھنٹے گپیں لگاتی ہیں،برطانوی تحقیق

جنگ نیوز -


لندن…فارن ڈیسک…خواتین دن میں پانچ گھنٹے گپ شپ لگاتی ہیں۔ برطانوی اخبار’دی میل ‘ کے مطابق خواتین ایک دن میں پانچ گھنٹے بے مقصد باتوں اورگپوں میں ضائع کرتی ہیں۔ برطانیہ میں ایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں تعجب کی بات نہیں کہ مرد اکثر کم گو ہوتے ہیں۔اوسطاً ایک عام عورت بیداری کاایک تہائی یا دن میں پانچ گھنٹوں سے زیادہ وقت گپیں لگانے میں گزارتی ہیں۔گھریلو یاورکنگ وومن ہر روز 298 منٹ بے مقصد گفتگو کرتی ہے۔عموماًخواتین کی گفتگو دیگر لوگوں کیمسائل زیر بحث آتے ہیں،دیگر موضوعات میں سب سے زیادہ وہ باقاعدگی سے جنسی موضوعات ، خریداری اور ڈرامائی موسیقی کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلا ہے خواتین ایک دن میں 24 منٹ اپنے وزن ، خوراک اور لباس کے سائز پر بحث کرتی ہیں۔ایک تہائی خواتین لنچ اور ڈنر کے متعلق گفتگو کرتی ہیں جبکہ ایک چوتھائی باقاعدگی سے کھانوں کی ترکیبوں کا تبادلہ کرتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.