15 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:44
لاہور:ظفرقریشی نے ایف آئی اے کے دفتر پہنچ کر چارج سنبھال لیا
جنگ نیوز -
لاہور…این آئی سی ایل اسکینڈل کی تفتیش میں مصروف ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی آج لاہور میں ایف آئی اے کے دفترمیں چارج سنبھال لیا۔ تاہم ان کی ٹیم میں شامل چار افسران غائب تھے۔ہفتہ کے روز عمارت میں بم کی اطلاع پرظفر قریشی کو ایف آئی اے کے دفتر میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر پہنچے۔تاہم ان کی تفتیشی ٹیم میں شامل پانچ میں سے صرف ایک آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد وہاں موجود تھا، ٹیم میں شامل ڈپٹی ڈائریکٹر بشارت شہزاد عمرہ کرنے گئے ہیں،اور ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید شاہ اور انسپکٹر سرور بیماری کے باعث حاضر نہیں ہوئے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد حنیف رابطے میں نہیں ہیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ظفر قریشی کو ہفتہ کے روز لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں داخل نہیں ہونے دیا گیا تھا انہیں کہا گیا تھا کہ بم کی اطلاع پر دفتر خالی کراکے بند کردیا گیاہے۔