15 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:55
دہشت گردی کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا، بھارتی وزیراعظم
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ یوم آزادی کے موقع پر من موہن سنگھ نے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت کئی محاذوں پر کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے۔ بھارت کے یوم آزادی کی مرکزی تقریب نئی دہلی کے لال قلعہ میں ہوئی۔ تقریب میں من موہن کابینہ کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کے خلاف کئی محاذوں پر کام کررہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک بل اسمبلی میں بھی پیش کردیا گیا ہے جسے جلد منظور کرلیا جائے گا۔ من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ کرپش کے خلاف جنگ ، تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے ملک سے غریبی مٹانے کا بھی عزم کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ حالیہ ممبئی حملے آگاہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔