تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:55

9/11کے منصوبہ سازوں کی ٹیلیفونک گفتگو 7ہفتے قبل پکڑ لی گئی تھی

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ… 9/11کے منصوبہ سازوں کے درمیان اہم فون کال ورلڈ ٹریڈ سینٹر پرحملے سے سات ہفتے قبل پکڑ لی گئی تھی۔برطانوی اخبار ’دی میل‘ کے مطابق 11 ستمبر کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے درمیان ایک فون کال کودہشت گردی کے واقعے سے سات ہفتے قبل مغربی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سےintercept کر لیا گیا تھا۔20جولائی2001کو مبینہ سرغنہ خالد شیخ محمد اور دوسرے لیڈر رمزی بنال صبیح کے درمیان ایک کال کو ایجنٹ نے سنا تھا۔9/11کمیشن کی طرف سے جاری نئی دستاویزات میں یہ انکشاف سامنے آیا ۔ یہ دستاویزات امریکی محکمہ انصاف میں 18 مارچ 2004 کو بریفنگ کے دوران فون کال کی تفصیلات پر بحث کے متعلق ہیں۔ یہ دستاویزات انتھونی سمر اور روببائب سوان نے اپنی کتا ب'The Eleventh Hour', کے لیے حاصل کی تھی ، یہ کتاب 9/11 کے حملوں کے متعلق ہے۔ اب سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ کس انٹیلی جنس ایجنسی نے اس کال کو روکا اور کس کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا۔ خالد شیخ محمد اور رمزی دونوں ہی گوانتانامو بے میں مقدمے کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر انہیں سزا ہوئی تو انہیں سزائے موت کا سامنا کرنا پڑے گا۔خالد شیخ محمد کو 2003 میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.