تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:53

پشاور میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے بیشتر علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پشاور کے علاقے رشید آباد، بشیر آباد، گلبہار، سعید آباد، اور کینٹ کے علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں جہاں دس دس گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے۔ نواحی علاقوں بڈھ بیر، متھرا اور چمکنی میں صورتحال ابتر ہے جہاں چند گھنٹے ہی بجلی میسر ہے۔متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بندش کے باعث ٹیوب ویل بند ہیں اور پینے کے پانی کی بھی شدید قلت ہے۔طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.