تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:53

کراچی سے متعلق مقدمے کی سماعت پر سپریم کورٹ کی سخت سیکیورٹی کافیصلہ

جنگ نیوز -
کراچی…سپریم کورٹ کی لارجر بنچ پیر کو کراچی میں بدامنی سے متعلق مقدمے کی سماعت کرے گی اس موقع پر رجسٹرارسپریم کورٹ کی صدارت میں اجلاس میں سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارات رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے کی جس میں آئی جی سندھ واجد درانی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد، ڈی آئی جی ٹریفک، رینجرز حکام اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں سپریم کورٹ رجسٹری میں پیر کے روز سے کراچی میں بدامنی کے ازخود نوٹس پر لارجر بنچ کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کی عمارت اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس کمانڈوز بھی تعینات کردئیے گئے ہیں۔سماعت کے موقع پر اور اطراف میں ٹریفک کی آمدورفت کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.