28 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:53
آغاسراج درانی قائم علی شاہ کوہٹاکرخودوزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں، ذوالفقار مرزا
جنگ نیوز -
کراچی… 1سینئر صوبائی وزیرڈاکٹرذوالفقار مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ آغا سراج درانی قائم علی شاہ کوہٹاکرخودوزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں،ان کا کہناہے کہ رحمان ملک پیپلز پارٹی کو تباہ کرکے لندن چلے جائیں گے،میںآ ج اپنی سیاسی زندگی کا بہت بڑا قدم اٹھاوٴں گا اورتمام سیاسی بندھن توڑ دوں گا۔ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ اپنی پارٹی کے خلاف کوئی کام نہیں کروں گا،صدر زرداری کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا۔