تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:53

انڈونیشیا: مسافر کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 12افراد ہلا ک، متعدد لاپتہ

جنگ نیوز -
جکارتا…جنگ نیوز…انڈونیشیا میں مسافر کشتی سمندر میں ڈوبنے کے نتیجے میں 12افراد ہلا ک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ۔ مسافر کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ، اتوار کو انڈونیشین حکام کے مطابق حادثہ گزشتہ روز جنوبی علاقے سلاویسی میں رات گئے پیش آیا جبکہ مسافر کشتی باجوئے سے کولاکا جا رہی تھی حکام کے مطابق مسافر کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جو حادثہ کی وجہ بنی جبکہ حادثہ کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے ۔ حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران مسافر کشتی کے کپتان سمیت 92افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش تا حال جاری ہے تاہم مسافر کشتی پر سوار کل افراد کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی جبکہ امدادی کارروائیوں کے دوران 12افراد کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ، امدادی کارروائیوں میں 6بحری جہاز اور ایک سپیڈ بوٹ حصہ لے رہی ہے جبکہ تیز سمندری لہروں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.