تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:4

عراق: مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم ، 27مسافر ہلاک

جنگ نیوز -
بغداد…جنگ نیوز… عراق میں مسافر بس اور کار کے درمیان تصادم سے مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 27مسافر ہلاک ہوگئے۔ کرکوک ٹریفک پولیس ڈائریکٹر برگیڈئر جنرل سلار کے مطابق بس بغداد سے جنوبی شہر اربل جا رہی تھی جبکہ بس میں بچوں اور خواتین سیمت 24سے زائد مسافر سوار تھے، حادثہ کرکوک کے شمال مغرب میں 30کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا انہوں نے بتایا کہ مسافر بس سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں بس میں آگ بھڑک آٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس اور کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں بس میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 24افراد جبکہ کار میں سوار 3افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.