تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:4

فلپائن میں سمندری طوفان سے8 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
منیلا…جنگ نیوز… فلپائن میں سمندری طوفان نمڈال سے8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تائیوان میں سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنوبی فلپائن میں سمندری طوفان کی وجہ سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو افراد سمندری پانی میں بہہ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ شمالی پہاڑی علاقوں کے 20 افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سمندری طوفان سے 8 پل تباہ اور 20 سڑکیں بہہ گئی ہیں ، تائیوان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان بدھ کے روز تائیوان پہنچنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے شدید بارشیں اور طوفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.