تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:4

روس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ” بلاوا“ کا تجربہ

جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ” بلاوا“ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بحیرہ ابیض میں موجود سٹریٹجک ایٹمی آبدوز سے داغا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ میزائل نے تمام ضروری سیکیورٹی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آٹھ ہزار کلو میٹر دور بحر الکاہل میں مقررہ ہدف کو نشانہ بنایا۔ ایس ایس این ایکس 30 (بلاوا) کا یہ 16واں کامیاب تجربہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.