28 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:4
امریکا کی جانب سے فلسطینی امداد روکنے کی دھمکی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکا نے فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت کے لیے اپنی درخواست پیش کرنے کی صورت میں فلسطین کو دی جانے والی مالی امداد روکنے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں امریکی قونصل خانے کے ایک اعلیٰ سفارت کار ڈینیل رابن اشٹین نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اقوام متحدہ میں رکنیت چاہتی ہے اور امریکا فلسطین کو رکنیت ملنے کی صورت میں فلسطین کو دی جانے والی اپنی امداد بند کر دے گا۔ انہوں نے فلسطین کی رکنیت کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردار کو ویٹو کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔