28 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:15
مثبت طرز فکر سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں،رپورٹ
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… مثبت طرز فکر سے دل کے دورے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، دل کے دورے سے تحفظ اور صحت مند رہنے کا راز مثبت طرز فکر میں ہی مضمر ہے، مثبت طرز فکر سے متعدی امراض سے بچاؤ، زخموں کا جلد بھر جانا اور دل کے دورے کی بیماری میں کمی سمیت متعدد فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی کے طبی محققین نے پچاس سال سے زائد عمر کے 6044 مرد و خواتین کا طبی تجزیہ کیا ہے۔ ان کا مثبت طرز عمل کا ہندسہ 16 پوائنٹس تھا۔ ٹیم نے دو سال تک ان کا معائنہ کیا ہے اس دوران دل کے دورہ کے 88 واقعات ہوئے۔ مثبت طرز فکر سے نو فیصد دل کے دورہ کے خطرات میں کمی دیکھنے میں آئی۔ محققین نے سگریٹ نوشی، شراب نوشی، بھاگ دوڑ، بلڈ پریشر، حادثاتی اور ذہنی بیماریوں سمیت دیگر عوامل کا بھی جائزہ لیا، لیکن مثبت طرز عمل اور دل کے دورے کے درمیان تعلق میں یکسانیت رہی۔