تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:15

عرب لیگ کا شام میں حکومت مخالف مظاہرین کی ہلاکتوں پر اظہارتشویش

جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… عرب لیگ نے شام میں حکومت مخالف مظاہروں پر تشدد اور ہزاروں افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تشدد فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قاہرہ میں ایک اہم اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ میں عرب لیگ نے کہا ہے کہ شامی حکومت عوام کے معاشی اور سیاسی اصلاحات کے حق کو تسلیم کرے،عرب لیگ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شام کا استحکام عرب دنیا اور خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے۔اعلامیہ کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ شام کا مسئلہ حل کرانے کیلئے دمشق کا دورہ کریں گے۔عرب لیگ نے شام سے خون ریزی بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کے سیاسی اور سماجی اصلاحات کانفاذ دیکھنے کے حق کا احترام کیا جانا چاہئے۔شامی مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے سیکرٹری جنرل نبیل العربی کو خفیہ طور پر دمشق بھیج رہی ہے۔عرب ممالک کی تنظیم نے شام میں جاری تشدد پر اپنے گہرے تحفظات کا اظہار کیا جو اب تک ہزاروں شہریوں کی جانیں لے چکاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.