تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5

ذوالفقار مرزا نے وزارت اورسندھ اسمبلی سے استعفے کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -


کراچی…ذوالفقار مرزا نے وزارت اور سندھ سے اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے، اس بات کا اعلان انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ایسا محسوس کرایا گیا کہ جیسے میرا کوئی ذاتی ایجنڈا ہے،میرے زندگی کا سب سے اچھا فیصلہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے شادی کا اچھاتھا،میرے سامنے تمام انسان برابر ہیں،میرا پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں، ادنیٰ کارکن ہوں،میرے پاس جو کچھ وہ اللہ کا دیا اور اس کا وسیلہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری ہیں،قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہا ہوں جو کچھ بھی کہوں کا سچ ہوگا۔میں نے ہمیشہ بے لاگ بات کی، میری بات کو ہمیشہ توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،صحافیوں مجھے پہلی اور آخری بار سنجیدہ لیں،لیاری والے کراچی کے مالک ہیں اور میرے بھائی ہیں،وہ یہاں رہیں گے،میرے اپنے بھائی ، بہنوں، عزیزوں اور رشتے داروں کی زندگی ہتھیلی پر رکھ کر سچ بول رہا ہے،ایسا کہا گیا کہ ذوالفقار مرزا کے روپ میں اسامہ بن لادن کراچی آگیا ہے،آصف زرداری میرے بھائی اور جان سے زیادہ عزیز ہیں،ایک دن کراچی روشنیوں کاشہر بن جائے گا۔بے غیر ت نہیں، مجھے فخر ہے کہ میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں۔رحمان ملک ٹارگٹ کلر کے ساتھ مل ہوا ہے اور میرے پاس اس کے ثبوت ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.