28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:5
سوات:سرچ آپریشن کے دوران شدت پسند کمانڈرگرفتار
جنگ نیوز -
مینگورہ…سوات میں تحصیل چار باغ کے علاقے منگل تان اور ماکت میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران اہم کمانڈر سمیت دو شدت پسند گرفتار کرلیے گئے۔ خودکش جیکٹ ، اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چار باغ کے دو ر افتادہ علاقے منگل تان اور ماکت میں انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ کے بعد آج صبح سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران اہم شدت پسند کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں اب بھی ایک اہم شدت پسند کمانڈر روپوش ہے جس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔