تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:17

الطاف حسین کی جدو جہد جاگیردارانہ نظام کے خلاف ہے ،طارق جاوید

جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کی جدو جہد کا مقصد ملک سے جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست کا مکمل خاتمہ اور ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس میں لاہور میں انچار ج و اراکین لاہور زون ، انچارج و اراکین لاہور ڈسٹرکٹ اور مختلف ٹاؤنز کے ذمہ داران سے بات چیت کے دوران کیا ،طارق جاوید نے کہا کہ فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے اور ملک بچانا ہے تو غریب و متوسط طبقے کی عوام کو میدان عمل میں آکر جاگیردارانہ نظام اور مورثی سیاست کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا ، قائد تحریک الطاف حسین ملک بچانے کی عملی جدوجہد کر رہے ہیں ان کی جدوجہد کا مقصد ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف چہرے بدلنے وے عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے ، قائد تحریک الطا ف حسین واحد رہنما ء ہیں جو نہ صرف مورثی سیاست کے سخت ترین خلاف ہیں بلکہ ان کا بھائی یا کوئی عزیز رشتہ دار نہ تو سینٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی کا رکن ہے اور نہ ہی وزیر، مشیر یا گورنر ہے ، ایم کیو ایم غریب متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جو کی عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کر رہی ہے اور جس کے تمام نمائندے ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کے درمیان میں سے ہیں ۔ انہوں نے لاہور ڈسٹرکٹ کے تمام ٹاؤنز کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں گھر گھر جا کر عوام سے رابطہ کریں اور قائد تحریک الطاف حسین کا پیغام زیادہ سے زیادہ پھلائیں،ذمہ داران سے رکن رابطہ کمیٹی افتخار رندھاوا، شاہد لطیف نے بھی بات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کے فکر و فلسفے پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.