28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28
آپریشن بلاتفریق ہے،خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا جارہا ہے،رحمن ملک
جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والے والی تمام کارروائی میرٹ پرہورہی ہے۔ہمارے سارے فیصلے حقیقی اینٹلی جنس بیسڈ ہیں۔میں نے رینجرز اور پولیس کو کہہ دیا ہے کہ سارے فیصلے ملکر کریں میری اپروول لینے کی کوئی ضرورت نہیں،صرف جاتے ہوئے بتادینا، انھوں نے یہ باتیں اتوار کی رات کراچی میںآ پریشن کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران کہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم بلاتفریق ایکشن لے رہے ہیں،اور یہ سب کچھ صدر اور وزیراعظم کی ہدایات پر اور انکی منظوری سے کیا جارہا ہے۔ہمیں معلوم تھا کہ ان ایکشنز پر ہمارے کافی دوست ناراض ہونگے،اور خود پارٹی کے لوگ ناراض ہونگے، گزشتہ روز ہمارے پارٹی کے رہنماء ہمارے پاس آئے اور کہا کسی مولوی کو بھی اٹھالیا ہے جس پر جب معلوم کیا توپتہ چلا کہ کسی لاؤڈ اسپیکر کا غلط استعمال ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ آپریشن کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کافی ساتھ دیاہے۔انھوں نے کہا کہ کل ہی لوگوں نے مجھ سے سوال کیا تھا کہ لیا ری میں کب آپریشن ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ لیاری کے بارے میں مجھے معلوم ہوا تھا کہ وہاں ایک جگہ پر اٹھارہ اردو بولنے والے اغوا کرکے رکھے گئے ہیں جس پر ہمیں ایکشن لینا پڑا۔انھوں نے کہا کہ آپریشن لیاری کے لوگوں کے خلاف نہیں،یہ بات لیاری والوں کو سمجھنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے لوگ حکومت کے پاس آئے اور کہا کہ لیاری، شیر شاہ،ناظم آبا د اور دیگرعلاقوں سے لوگ آکر بھتہ لیتے ۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم اس ساری صورتحال کے باوجود ایکشن نہ لیتے تو پھر ہم پر جانبداری انگلیاں اٹھ جاتیں۔انھوں نے کہا کہ جن علاقوں کے بارے میں ہمارے پاس معلومات تھیں ہم نے ان علاقوں کو ٹارگٹ کیا ہے۔آج پکڑے جانے والوں میں پندرہ اردو بولنے والے بھیشامل ہیں، صرف بلوچی علاقوں کو ٹارگٹ نہیں کیا دوسرے علاقوں سے بھی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کافی اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے جس میں ہینڈ گرنیڈ بھی شامل ہے۔