تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28

ذوالفقار مرزا کا بیان شرانگیز اور نفرت پھیلانے کی کوشش ہے،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -


کراچی …متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس اس وقت لندن اور کراچی میں جاری ہے،جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے مستعفی رہنماء ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے اتوار کی شام کو ہونے والے پریس کانفرنس اور بیان کو شرانگیز قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی گئی ہے اور اسے سندھ میں نفرت اور تشدد پھیلانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں بھی اس قسم کے الزمات لگانے والوں نیبعد میں اسے ڈرامہ تسلیم کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے سندھ میں فساد پھیلانے کی کوشش کی ہے۔عوام ان بے ہودہ الزامات سے اچھی طرح واقف ہیں،ذوالفقار مرزا نے نفرت کی گھناؤنی آگ بھڑکانے کی کوشش کی ہے،ان کا ایجنڈا سندھ کے مستقل باشندوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش ہے،انکے وزیرداخلہ بنتے ہی بھتے کی وارداتیں شروع ہوگئی تھیں۔ذوالفقار مرزا جواب دیں کہ بھتے کی پرچیاں کون دیتا ہے اور کراچی میں قتل عام میں کون ملوث ہیں۔اور انکی سرپرستی کون کرتا رہا ہے۔ذوالفقار مرزا دراصل کراچی کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہیں۔رابطہ کمیٹی نے صدر پاکستان سے اس بیان کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.