تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28

لاہور میں ڈینگی کے مریض 33 مریضوں کی تصدیق

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور میں ڈینگی کے33 نئے کیس سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد رواں سال شہر میں مریضوں کی تعداد 907 ہو گئی ہے ۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں ڈینگی کے 28کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پانچ مریض نجی اسپتالوں میں داخل کیے گئے ہیں۔ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آنے پر پنجاب میں گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران مریضوں کی تعداد گیارہ سو ہو گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی کے 850مریض صحت یاب ہوکرگھروں کو جا چکے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.