تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:28

برطانوی تعلیمی نظام کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچارہا ہے،ایرک شمٹ

جنگ نیوز -


لندن …برطانیہ کا تعلیمی نظام کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچارہا ہے، انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا تعلیمی نظام ملک کو ڈیجیٹل دور میں کامیابی کے امکانات کو نقصان پہنچارہا ہے۔ گوگل کے ایگزیکٹو چیئرمین ایرک شمٹ نے میڈیا گارڈین ایڈنبرا انٹرنیشنل ٹیلی ویڑن فیسٹیول میں بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور آرٹ کو ایک ساتھ لاکروکٹوریا دور میں لے جایاجارہاہے، ایرک نے کہاکہ انہیں یہ دیکھ کر نا امیدی ہوئی ہے کہ کمپیوٹر سائنس لندن کے اسکولوں میں معیار کے طور پر نہیں سکھایا جاتا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی نصاب میں سافٹ وئیر کواستعمال کرنا تو سکھایا جاتاہے لیکن اسے کس طرح بنایاجاتاہے اس پر نظر نہیں رکھی جاتی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.