28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39
حکمران قاتلوں،مجرموں کو تحفظ دیرہے ہیں،عمران خان
جنگ نیوز -
لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران قاتلوں اور مجرموں تحفظ دے رہے ہیں۔ذوالفقار مرزا نے آج ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو گنوایا،اب ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے دہشت گرد اورمجرموں کو گنوائے گی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یہ بات لاہور میں کارکنوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی جماعتوں نے مجرموں کو شامل کیا ہوا ہے جس کا ثبوت حالیہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تعیناتی ہے جن پر چوری اور فراڈ کے چار بڑے کیس ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جب تک ملک میں ایماندار قیادت نہیں آئے گی اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا،تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو پسماندگی سے نکالے گی۔