تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39

ذوالفقار مرزا کے الزامات کی فیصلہ عدالتیں کرینگی، ہمایوں اختر

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان مسلم لیگ ق ہم خیال گروپ کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور متحدہ قومی موومنٹ پر لگائے جانیوالے الزامات سنگین ہیں تاہم ان الزامات کا فیصلہ عدالتیں ہی کرینگی۔ ہمایوں اخترخان نے یہ بات لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ق ہم خیال گروپ کے سینئر نائب صدر ملک شوکت کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کی صورت حال خراب کرنے میں تمام سیاسی جماعتیں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی ور ایم کیو ایم کے درمیان جھگڑے ہوئے لیکن اس بار ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین نوعیت کے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.