28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39
شہباز تاثیر کا اغوا ،تیسرے روز بھی لوگوں کی گھر پر آمد
جنگ نیوز -
لاہور…مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کے اغوا کے تیسرے روز بھی ان کے عزیزو اقارب اورفیملی فرینڈز ان کے گھر گئے اور واقعے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ۔شہباز تاثیر کے اغوا کے تیسرے روز بھی ان کے رشتہ دار اور فیملی فرینڈز کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی کیولری گراوٴنڈ میں ان کے گھر گئیں،بارش کے دوران بھی لوگ شہباز تاثیر کے گھر آئے اور ان کی والدہ آمنہ تاثیر اور دیگر اہل خانہ سے صورت حال اور تفصیلات معلوم کیں۔