تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:39

کیرولین وزنیاکی نے مسلسل چوتھی بارنیوہیون ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جنگ نیوز -


نیوہیون …ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے مسلسل چوتھی بارنیوہیون ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،نارتھ کیرولائنا میں ہونیوالی ایٹی پی ٹینس چمپئن شپ جون ازنر نے جیت لی۔نیوہیون میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیانے چیک ری پبلک کی کوالی فائر پیٹرا کوفکاکیخلاف پہلا سیٹ چھ چارسے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں یکطرفہ مقابلہ ہوااوروزنیاکی چھ ایک سے سیٹ جیت کرمسلسل چوتھی ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔دوسری جانب شمالی کیرولائنا میں ہونیوالی اے ٹی پی ٹینس چمپئن شپ کے فائنل میں امریکا کے جون آئزنر نے فرانس کے جولین بنی ٹیوکو چارچھ ، چھ تین اورچھ چارسے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.