28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:50
دیوارِ چین کی تزئین و آرائش کے بڑے منصوبے کا آغاز
جنگ نیوز -
بیجنگ …چین کے دارالحکومت بیجنگ نے دنیا کے سات عجائبات میں شامل دیوارِ چین کی تزئین و آرائش کے اب تک کے سب سے بڑے منصوبے کا آغاز کردیاہے۔بیجنگ کے ھواریو ضلع میں واقع دیوارِ چین کےHefangkouسیکشن کی تزئین و آرائش کے اس منصوبے پر40ملین یوآن لاگت آئیگی۔ساڑھے تین ہزار میٹر تک پھیلے دیوارِ چین کے اس مخصوص ٹکڑے میں نہ ہی سڑکیں ہیں اور نہ ہی سیڑھیاں تاہم 2012میں تزئین و آرائش کے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یہاں کا نقشہ یکسر مختلف نظر آئے گا۔