تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 اگست 2011
وقت اشاعت: 19:50

لاؤس : معدومیت کا شکار نایاب نسل کے20مگرمچھوں کی پیدائش

جنگ نیوز -


وینٹین …جمہوریہ لاؤس کے ایک چڑیا گھر میں گذشتہ دنوں معدوم ہوتی نایاب نسل کے 20مگرمچھوں کی پیدائش ہوئی ہے۔Siameseنسل کے ان مگرمچھوں کے انڈے جنوبی لاؤس کی ایک جھیل میں تیرتے پائے گئے تھے جنہیں وہاں کے مقامی چڑیا گھر نے اپنی حفاظت میں لے لیا تھا۔چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مگرمچھ کے بچوں کی18ماہ تک دیکھ بھال کی جائیگی جسکے بعد انہیں جنوب مشرقی ایشیا میں انکی نسل کے دیگر مگرمچھوں کیساتھ چھوڑ دیا جائیگا۔واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق10فٹ تک نشوونما پانے والے ان Siameseمگرمچھوں کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.