تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:57

آئرین کا رخ ریاست کنیکٹی کٹ کی طرف،18 افراد ہلاک

جنگ نیوز -


نیویارک ... سمندری طوفان آئرین کنیکٹی کٹ کی طرف بڑھ رہاہے۔طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد18 ہوگئی ہے۔ نیویارک اورنیوجرسی کے تین بڑے ایرپورٹ آج کھول دیے جائیں گے۔صدر اوباما نے کہا ہے کہ متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورت حال ابھی ختم نہیں ہوئی،چارسواسی کلومیٹررقبے پرپھیلاسمندری طوفان آئرین نیویارک سے ٹکرانے کے بعدریاست کنیکٹی کٹ، میساچوسٹس اورروڈآئی لینڈ کی طرف بڑھ رہاہے۔ نیوانگلینڈ میں تیزہواوٴں کیساتھ طوفانی بارش جاری ہے۔ ساحلی علاقوں سے لاکھوں افرادنقل مکانی کرگئے ہیں۔ادھرنیویارک اور نیوجرسی میں جہاں اتوارکوآئرین ٹکرایاتھا۔ تیزبارشوں سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں تاہم فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ آج صبح جے ایف کینیڈی ،نیوآرک اورلا گارڈیا ایرپورٹ کھول دیے جائیں گے۔ آئرین طوفان کے باعث امریکابھر میں دس ہزارپروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔ دوسری جانب متاثرہ ریاستوں میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم اورگھروں میں محصورہیں۔جبکہ اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔وائٹ ہاوٴس سے جاری مختصر بیان میں صدراوباما کاکہناہے کہ ابھی ہنگامی صورتحال ختم نہیں ہوئی،بحالی کے کاموں میں کئی دن اورہفتے لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.