تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:57

کراچی کی صورتحال پرسپریم کورٹ ازخودنوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کی عمارت کی طرف آنیوالے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ رجسٹری کراچی کی عمارت میں ہوگی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کیس کی سماعت کریں گے۔جس کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے رکارڈ مرتب کر لیا گیا ہے جو آئی جی سندھ واجد علی درانی عدالت میں پیش کریں گے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جس کے لیے سیکیورٹی سپروائزر ایس ایس پی ضلع ساوٴتھ نعیم شیخ ہوں گے جبکہ دیگر اہلکاروں میں ایس پی صدر، 11 ڈی ایس پیز، 22 ایس ایچ اوز،ساڑھے 4 سو پولیس اہلکار، اسپیشل پولیس گروپ کی کمپنی، انٹیلی جنس اہلکاراور کراچی بھر کی تمام لیڈیز اہلکار شامل ہوں گی، ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز کو سیکیورٹی پلان کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی پلان میں ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او نبی بخش کو تین اہلکاروں سمیت معطل کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.