29 اگست 2011
وقت اشاعت: 3:57
مرزا نے جن کے بارے میں بیانات دیے،انھیں سامنا آنا چاہیے، اعجازالحق
جنگ نیوز -
مرزا نے جن کے بارے میں بیانات دیے،انھیں سامنا آنا چاہیے، اعجازالحق
جدہ…سابق وفاقی وزیراورمسلم لیگ ضیا کے صدر اعجازالحق نے ذوالفقار مرزا کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقارمرزا نے جن رہ نماؤں کے بارے میں بیانات دیے ہیں۔انھیں بھی کس مصلحت کے بغیرسامنا آنا چاہیے۔جدہ میں ختم قرآن کی دعا میں شرکت کے بعد جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہاکہ ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے اور ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، انہوں نے ذوالفقار مرز ا کے حلفیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے جن رہنماوٴ ں کے بارے میں کھل کر کہا ہے ،جواباً انہیں بھی کسی مصلحتوں کا شکار ہوئے بغیر سامنے آنا چاہیے اور قوم کے سامنے حلفیہ اسکا جواب دینا چاہئیے تاکہ دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی عوام کے سامنے ہوتا نظر آئے۔ قوم کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگا کہ کون محب وطن ہے اور کون غدار۔