29 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:15
امریکا میں سمندی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد21ہو گئی
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکا میں سمندری طوفان شمال مشرقی ریاستوں کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔ نیویارک کا سب وے سٹم سمیت نیوجرسی کے ایئرپورٹس آج سے کھول دیے جائیں گے۔صرف نیوجرسی میں ہی اربوں ڈالر کا نقصان رکارڈ کیا گیا ہے۔ شمالی کیرولینا سے اب تک سمندری طوفان جہاں جہاں سے گزارا ، پچاس لاکھ سے زیادہ گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی سے محروم کرگیا۔ بڑے بڑے درخت جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔ کئی گاڑیاں تباہ اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سمندری طوفان آئرین ، نیویارک سے ٹکرانے کے بعد ریاست کنیکٹی کٹ ، میساچوسٹس اور روڈ آئی لینڈ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ نیوانگلینڈ میں تیزہواوٴں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ساحلی علاقوں سے لاکھوں افرادنقل مکانی کرگئے ہیں۔ نیویارک اور نیوجرسی کے نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ صدر اوباما نے عوام سے پیغام میں کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال ابھی ختم نہیں ہوئی۔ بحالی کے کاموں میں ہفتے لگ سکتے ہیں۔یہ سال امریکا کی تاریخ می موسم کے لحاظ سے انتہائی سخت ثابت ہوا جس کے دوران مختلف طوفانوں سے ملک کو 35ارب ڈالرز کا نقسان پہنچا۔