29 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:15
تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
کراچی…تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح 1550فٹ تک پہنچ گیا ہے،،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح 1550فٹ تک پہنچ گیا ہے ،،تربیلا میں پانی کی آمد 2لاکھ21ہزار400 کیوسک اور اخراج2لاکھ3ہزار400کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1205.85فٹ ہوگئی ہے جو انتہائی سطح سے 4فٹ نیچے ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد38ہزار65اور اخراج10ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6اعشاریہ 625ملین ایکڑ فٹ ہوگیاہے جبکہ منگلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4اعشاریہ794ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلااور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح کو 20اگست تک انتہائی سطح تک بھرناتھا۔