تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:48

قادر پور گیس فیلڈ مرمت کی وجہ سے 10روز کے لئے بند

جنگ نیوز -


اسلام آباد…قادرپور گیس فیلڈ کو مرمت کی وجہ سے 10 روز کے لئے بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے سوئی نارردن کو گیس سپلائی میں 400 ملین مکعب فٹ یومیہ کی کمی آگئی ہے او جی ڈی سی ایل کے حکام نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ بالائی سندھ کی اس قادر پور گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کی وجہ سے بند کیا گیا ہے ، پہلے اسکی مرمت کا شیڈول بیس روزہ تھا تاہم اسے کم کرکے اب دس روز کیلئے بند کیا گیا ہے ، گیس سپلائی میں یومیہ چار سو ایم سی ایف کمی آنے کی وجہ سے سوئی ناردرن نے اپنے صنعت کے شعبہ کو اس عرصہ کیلئے گیس سپلائی روک دی ہے ، کھاد اور پاور سیکٹرز کو سپلائی جزوی طور پر جاری رہے گی جبکہ گھریلو اور سی این جی شعبہ کو گیس سپلائی ، بلا تعطل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.