29 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:28
مرداور خواتین کی روزمرہ سرگرمیوں کے حیاتیاتی اوقات میں واضح فرق، تحقیق
جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ…مردوں خواتین کے روزمرہ سرگرمیوں کے حیاتیاتی اوقات میں بہت فرق ہوتا ہے، مردوں کی نسبت خواتین جلدی سو تی اور جلد ہی بیدار ہوتی ہیں تیز چلتی اور جلد تھک جاتی ہیں۔آسٹریلیا کے اخبار کے مطابق ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا کہ مردوں اور عورتوں کے سونے اور جاگنے کے اوقات حیاتیاتی طور پر مختلف ہیں۔انسان کا اندرونی نظام اس کی نیند اور اس کی بیداری کے عمل کو کنٹرول کرتا ہے خواتین تیز چلتی ہیں،وہ مردوں سے پہلے تھکاوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں اور جلد بیدار ہوتی ہیں۔محققین نے 24گھنٹوں کے روزمرہ طرز زندگی اور ان میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیا،جس میں یہ بات سامنے آئی کہ مرد دیر سے سوتے اور دیر سے ہی اٹھتے ہیں۔ہارورڈ میڈیکل اسکول کے طب کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جین ڈفی کا کہنا ہے کہ انسانوں کی دونوں صنفوں کے جسمانی گھڑیوں میں پہلی بار اتنا بڑا فرق سامنے آیا ہے۔ خواتین میں دن رات کے اوقات کا ردھم circadian rhythm مردوں کی نسبت دو گنا کم ہوتا ہے اور ان پر سر شام نیند غالب آجاتی ہے۔ مردوں میں circadian rhythm خواتین کی نسبت24گھنٹوں سے زیادہ ہوتا ہے۔