تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:28

میکسیکومیں سال بھرمیں2ہزار،کراچی میں 6ماہ میں1150ہلاکتیں

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ … روسی نشریاتی ادارے ’وائس آف رشیا‘ اور اخبار’ماسکو ٹائم ‘کے مطابق کراچی میں گزشتہ چھ ماہ سے دہشت گرد کنٹرول میں نہیں آرہے جس کے لیے کراچی میں کرفیو کا نفاذ کیا جاسکتا ہے،شہر میں مختلف مقامات سے لاشوں اور دھمکی آمیز خطوط کے بد کراچی کی صورت حال بداعتمادی کا شکار ہے، کراچی میں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں1150ہلاکتیں ہوئی جب کہ دنیا میں جرائم کا مرکز کہلانے والا میکسیکو ایک سال میں دو ہزار لوگ قتل ہوئے۔وائس آف رشیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشین آکیڈمی آف سائسنز کے ماہر Vyacheslav Belokrenishkin نے کہا کہ کراچی دنیا کے بڑے شہروں میں سے ایک ہے جہاں غریب زیادہ ہیں وہاں گینگز اور سیاسی جماعتوں کے مابین حقیقی لڑائی جا ری ہے۔کراچی میں تشدد کی بڑی وجوہ میں ایک واشنگٹن بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.