29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:35
ایرانی سائنسدان کے قتل کے الزام میں اسرائیلی ایجنٹ کو سزائے موت
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران کی ایک عدالت نے اسرائیل کے ایماء پر گذشتہ سال سائنسدان کو قتل کرنے کے جرم میں ایرانی ایجنٹ کو سزائے موت سنا دی۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماجد جمالی فصیح نے جنوری 2010ء میں سائنسدان مسعود علی محمدی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ایران نے اس سائنسدان کے قتل کو دشمنوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کے جوہری پروگرام کو سبوتاژ کرنا ہے۔استغاثہ کے مطابق جمالی فصیح نے موساد سے تربیت حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کا سفر کیا تھا اور اسے قتل کی واردات انجام دینے کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار ڈالرز ادا کیے گئے تھے۔ عدالتی ترجمان کے مطابق مجرم کو اللہ کے خلاف جنگ لڑنے اور زمین پر فساد پھیلانے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔