تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:47

سمندری طوفان کا رخ مڑنے کے باوجود خطرات موجود ہیں، اوباما

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ سمندری طوفان آئرین کا رخ کینیڈا کی جانب ہو جانے کے باوجود اب بھی سیلاب کے آنے اور بجلی منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ اگرچہ طوفان اتنی شدت سے نہیں آیا لیکن دریاوٴں میں پانی کاچڑھاوٴ زیادہ ہے جس کے باعث بندوں کے ٹوٹ جانے کا خطرہ ہے۔آئرین امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے بعد اتوار کو نیویارک کے ساحل سے ٹکرا گیا تھا اور شہر کے مختلف علاقوں سے تیز ہواوٴں، موسلادھار بارش اور آسمانی بجلی کڑکنے کی اطلاعات ملیں تھیں۔ اس طوفان میں اب تک کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ ریاستوں میں 30 لاکھ افراد کے گھروں میں بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ بیشتر امریکیوں کے لیے اب بھی خطرہ ٹلا نہیں ہے اور بجلی کے منقطع ہو جانے اور سیلاب کے آنے کا خدشہ ہے۔ آئندہ آنے والے دنوں میں چڑھتے دریاوٴں کے بند ٹوٹ جانے سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ یہ سمجھ جائیں کہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ امدادی ٹیموں کا کام چلتا رہے گا اور متاثرہ علاقوں میں امریکی شہریوں سے میری درخواست ہے کہ وہ حکومت اور مقامی حکام کا کہنا مانتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طوفان کے اثرات دیر تک رہیں گے اور حالات معمول پر آتے چند ہفتے یا اس سے زیادہ بھی لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.