29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:47
ایشوریا نے ہدایتکار مدھر بھنڈاکر کو نوٹس بھجوا دیا
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… ایشوریا رائے نے ہدایتکار مدھر بھنڈاکر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ بالی وڈ کی نئی فلم ”ہیروئن“ سے علیحدگی کو اپنی توہین سمجھتے ہوئے ہدایتکار مدھر بھنداکر کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ فلم کی ابتدائی شوٹنگ کے دوران ان پر فلمائے جانے والے سین فلم میں شامل نہ کئے جائیں۔ واضح رہے کہ فلم سے علیحدگی کے بعد ایشوریہ رائے معاہدہ کے تحت حاصل کردہ معاوضہ بھی واپس کردیا ہے۔