29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:47
الطاف حسین بیماری کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں، اعلامیہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین بیماری کے باعث لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں متحدہ قومی موومنٹ کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین گزشتہ ایک ہفتہ سے لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ایک ہفتہ قبل ان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس پر انہیں لندن کے ایک مقامی اسپتال لی جایا گیاتھاجہاں ماہرڈاکٹرزان کاعلاج کررہے ہیں تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان ،ماوٴں،بہنوں،بزرگوں،بچوں اورتمام عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کی مکمل صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے دعاکریں ،اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورکسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔رابطہ کمیٹی نے قائد تحریک الطاف حسین کی خیریت دریافت کرنے،ان کیلئے نیک جذبات کااظہارکرنے اورگلدستے بھیجنے پر صدرمملکت آصف علی زرداری، وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اوردیگر اہم شخصیات کادلی شکریہ اداکیا۔