تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:47

سمندری طوفان ”نان مڈال“تائیوان کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکرا گیا

جنگ نیوز -
تائی پے…جنگ نیوز… سمندری طوفان ”نان مڈال“ فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد پیرکی صبح تائیوان کے شمال مشرقی جزائر سے ٹکرا گیا۔ تائیوان کے مرکزی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر گنجان آبادی والے علاقوں سے لوگوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔ سمندری طوفان کے ساتھ 137 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور یہ طوفان تائیوان کے دوسرے بڑے شہر کاؤسینگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث مواصلات کا نظام بڑی طرح متاثر ہوا ہے اور تمام سرکاری ونجی سکولوں اور دفاترکو بند کردیا گیا ہے اور ریل اور فضائی سروس معطل کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے 2009ء میں آنے والے سمندری طوفان ”موراکوٹ“ کے بعد اسے شدید طوفان قرار دیا ہے جس میں 700 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حکام کو عوام کو شدید سیلاب کے خطرے کے باعث نشیبی علاقوں سے دور رہنے کا حکم دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.