4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:12
ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کوبھی 4-1سے ہرادیا
جنگ نیوز -
بیجنگ … ایشین ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے چین کی ٹیم کوایک کے مقابلے میں4گول سے شکست دے دی ۔چین میں جاری پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دے کر اچھا آغاز کیا تھا اور آج بھی اس سلسلے کو جاری رکھتے ہو ئے میزبان چین کو بھی اچھے مارجن سے شکست دی ۔