تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:12

عید ملن کپ ہارس ریس پیر پگارا کے گھوڑے سر پرائز پیکیج نے جیت لی

جنگ نیوز -


کراچی …عید ملن کپ ہارس ریس پیر پگارا کے گھوڑے سر پرائز پیکیج نے جیت لی،کراچی ڈربی میں فیم اسٹیشن نے میدان مار لیا۔کراچی ریس کلب میں ہونے والی ایک میل پر مشتمل دی کراچی ڈربی کپ ہارس ریس میں چھ گھوڑوں نے حصہ لیا۔ زید رحیم کے گھوڑے فیم اسٹیشن نے ایک منٹ اور ساڑھے پینتالیس سیکنڈز میں فیصلہ طے کرکے میدان مار لیا۔لاجواب نے مقابلہ تو لاجواب کیا لیکن دوسرے نمبر پر رہا۔ ہٹ دی ہائٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تین گھوڑوں کی ریس دی عید ملن کپ میں پیر پگارا کے سرپرائز پیکیج نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فرینکل دوسرے اور شیر کا بچہ تیسرے نمبر پر رہا۔ دیگر ریسوں میں ڈس کریٹ کیٹ ،لاوا مین ، شان مقدر، اور نیشنل لیڈی فاتح رہے۔کراچی ریس کلب کے چیئرمین کمال افسر نے فاتح گھوڑوں کے مالکان میں انعامات تقسیم کئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.