4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
نئے کو چ کی تلاش، پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی کا اجلاس 6ستمبر کو ہوگا
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی کا اجلاس 6ستمبر کوہو گا۔ پاکستان ٹیم کے کوچ وقاریونس دورہ زمبابوے کے بعدعہدہ چھوڑنے کااعلان کرچکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 ستمبر کو لاہورمیں ہو گا جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس اورکرنل ریٹائرڈ نوشاد اراکین کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ پہلے اجلاس میں کوچ کی تلاش کیلئے طریقہ کار طے کیا جا ئے گا۔