4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:23
یوایس اوپن:روجرفیڈررچوتھے راوٴنڈ میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
نیویارک …یوایس اوپن ٹینس میں راجرفیڈرر کی کامیابیوں کاسلسلہ جاری ہے،جبکہ ٹاپ سیڈنووک جوکووچ نے بھی چوتھے راوٴنڈ میں جگہ بنالی ۔نیویارک میں جاری ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں راجرفیڈرر نے کروئیشیاکے میرین سلچ کو چھ تین ، چارچھ ، چھ چاراورچھ دو سے شکست دیدی۔ٹاپ سیڈ نووک جوکووچ روس کے ڈیوی ڈینکو کیخلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح کیساتھ پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ دوسری جانب ویمنزایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا کیخلاف چھ ایک اورسات چھ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوتھے راوٴنڈ میں جگہ بنالی۔ٹاپ سیڈ وزنیاکی اوراینا ایوانووچ نے بھی تیسرے راوٴنڈکامیچ جیت لیا۔