تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:24

عید منانے والے پردیسیوں کی لاہور واپسی شروع ہوگئی

جنگ نیوز -
لاہور…آبائی علاقوں میں عید منانے والے پردیسیوں کی لاہور واپسی شروع ہوگئی ہے۔اتوار کی سہ پہر پنجاب کے مختلف علاقوں سے مسافروں کی واپسی میں تیزی آ گئی ہے جن کا زیادہ رش بادامی باغ ، بند روڈ اور دیگر مقامات پر دیکھنے میں آیا ۔یہ پردیسی عید کے نئے کپڑوں اور بھاری اور ہلکے سامان سے پہچانے جارہے تھے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کے چہروں پر خوشی، تھکن اور اداسی کے ملے جلے جذبات ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عید پر بہت مزا آیا، لیکن اب اداسی بھی ہے کہ کافی عرصے بعد دوبارہ گھرجائیں گے تاہم زندگی کے کاروباربھی ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.