4 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:24
متاثرین بارش کو ہرممکن تعاون فراہم کرینگے،ایم کیو ایم
جنگ نیوز -
میرپورخاص…حق پرست ارکان سندھ اسمبلی زبیراحمدخان،نثارپنہوراورفہیم الطافی نے میرپورخاص اوراس سے ملحقہ بارشوں سے شدیدمتاثرہ علاقے جھڈواورنوکوٹ کاتفصیلی دورئہ کیااوربارش سے متاثرین کی بحالی اورامدادمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔حق پرست نمائندوں نے متاثرین کوایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ایم کیوایم کانصب العین ہے اورایم کیوایم بارش سے متاثرین کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پرمتاثرین نے حق پرست نمائندوں کوبتایاکہ طوفانی بارش نے ان کے گھروں کوتباہ کردیاہے ،متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی اورخوراک کی کمی کا سامناہے جبکہ سینکڑوں خاندان بے سروسامان کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ حکومت ومتعلقہ سرکاری اداروں کے کسی افسرکی جانب سے ان سے تاحال کسی قسم کاکوئی رابطہ نہیں کیاگیاہے ۔حق پرست نمائندوں زبیراحمدخان،نثارپنہوراورفہیم الطافی نے متاثرین کی مشکلات دریافت کی اوران کی جلدومکمل بحالی اورامدادکایقین دلاتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاکہ طوفانی بارشوں سے شدیدمتاثرہ میرپورخاص اوراس سے ملحقہ علاقوں میں متاثرین بارش کی ہنگامی بنیادوں پرامدادکی جائے اورمتاثرین کیلئے پینے کاپانی اورخوراک کابندوبست کیاجائے۔اس سے قبل انہوں نے بارش میں بہنے والے گھروں کاجائزہ لیااورمتاثرین کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔